بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ حجۃ الاسلام والمسلمين "نجم الدين طبسی" نے در راہ حق " انسٹیٹيوٹ كے تعليمی كورس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس سال وہابی اپنی پوری طاقت كے ساتھ شيعوں كے خلاف اقدامات كر رہے ہیں اور آفريقی ممالك كی غريب عوام كو وہابيت كے گمراہ فرقے كی طرف جذب كر رہے ہیں اور اس مسئلے كے لئے وہ ۷۵ ارب ڈالر خرچ كر رہے ہیں۔ انہوں نے وہابيوں كی سرگرميوں كے بارے میں بہت سے علماء اسلام كے خطبات كی طرف اشارہ كرتےہوئے كہا كہ وہابيوں نے پيغمبر اكرم(ص) كے ساتھ اعلان جنگ كر ركھا ہے۔ اور آپ كے ماں باپ كو كافر جانتے ہیں اور آنحضرت(ص) كی قبر كی زيارت كو جائز قرار نہیں ديتے جو كہ پيغمبر(ص) كے ساتھ ايك جنگ كے مترادف ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ امريكہ اور اسرائيل واضح طور پر ا مسلمانوں كے ساتھ دشمنی كا اظہار نہیں كر سكتے ليكن امريكہ اور اسرائيل كےحكم پرعراق میں ۲۰۰۰ مساجد اور امام بارگاہوں كو تباہ كر سكتے ہیں اور كوئی بھی ان كے خلاف آواز بلند نہیں كرتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ كسی كو كيا معلوم كہ ان وہابيوں نے يزيد پر صلواۃ بھيجنے كے نعرے كے ساتھ كتنے پاكستانی شيعوں كا قتل عام كيا ہے۔
حجۃ الاسلام والمسلمی طبسی نے آخر میں امام صادق علیہ السلام كی ايك روايت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ غيبت كے دور میں علماء راہ حق كی طرف دعوت دينے والے اور دين اور اہل بيت(ع) كے حامی ہیں اور محكم اور قوی ادلہ كے ساتھ شبہات كی يلغار كاڈٹ كر مقابلہ كرتے ہیں اور خدا كے كمزور اور ضعيف بندوں كو شيطان اور ناصبيوں كے لشكروں سے نجات دلاتےہیں۔
470162