بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق نيويارك میں اقوام متحدہ كے اجلاس كے بعد گفتگو كرتے ہوئے فوزی صلوخ نے كہا ہے كہ قدس شريف میں اس وقت ايسے اقدامات كیے جا رہے ہیں جو اس شہر كے تاريخی اور تمدنی تشخص كو محو كر كے نئے تشخص كا سبب بنیں گے۔
لبنان كے وزير خارجہ نے مزيد كہا ہے كہ اس وقت قدس كے دفاع كا مسئلہ تمام فلسطينی، عربی، اسلامی، عيسائی اور بين الاقوامی گروپوں كی ترجيحی زمہ داريوں میں سے ہے اور اس شہر كی حفاظت كے لئے فوری طور پر اقدام كرنا چاہیے۔
صلوخ نے مزيد كہا ہے كہ خطے میں پائيدار امن اس وقت قائم ہو سكتا ہے كہ جب صہيونی حكومت، مقبوضہ فلسطين سے عقب نشينی كرے اور قدس شريف كے دارالحكومت كے تحت فلسطينی حكومت تشكيل پائے۔
انہوں نے آخر میں تمام اسلامی ممالك سےاپيل كی ہے كہ اپنے مقدس مقامات كی حفاظت كے لئے سياسی، سماجی، ثقافتی اور علمی تعاون كو مزيد مستحكم كرنے كے لئے كوشش كریں۔
470382