ہندوستان میں ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے محاذ جنگ اور جنگ كی تصويری نمائش

IQNA

ہندوستان میں ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے محاذ جنگ اور جنگ كی تصويری نمائش

سياسی وسماجی گروپ: نئی دہلی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے ۲۴ ستمبر كو محاذ جنگ اور جنگ كی تصويری نمائش لگائی گئی تھی جو دو دن تك جاری رہی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس نمائش میں ايران پر مسلط كردہ جنگ اور محاذ جنگ كے تصويری سائن بورڈز ركھے ہوئے تھے۔
علاوہ ازیں نئی دہلی میں موجود ايرانی كلچرل سنٹر میں ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے منعقد ہونے والے پروگرام میں ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر كريم نجفی، جامعۃ المصطفی العالمیہ كے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمين مہدوی، ہندوستان میں ايران سفارتخانے سے مربوط شاكری، ايرانی ریڈيو ٹی وی كے دفتر كے انچارج رضائی كے علاوہ مختلف اداروں كےكاركنوں اور ان كے گھروالوں نے شركت كی ہے۔
ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كے محقق قاسم مرادی نے اس پروگرام میں مسلط كردہ جنگ كے نتائج كے بارے میں امام خمينی(رح) كے پيغام كا ايك حصہ اور دفاع مقدس كے ثقافتی اور تبليغی ماہرين آرٹ كے اجتماع میں قائد انقلاب اسلامی كے خطابات كے بعض حصوں كو پيش كيا ہے۔ اس كے علاوہ ايرانی كلچرل سنٹر كے ڈائريكٹر "كريم نجفی" نے ہفتہ دفاع مقدس كی مناسبت سے مباركباد پيش كرتے ہوئے كہا كہ ہفتہ دفاع مقدس ايرانيوں كے لئے بہت زيادہ بركات كا باعث بنا ہے اور یہ تمام بركات مجاہدين اسلام كی زحمتوں كی مرہون منت ہیں۔
470373