قرآنی فلموں كی دوسری بين الاقوامی نمائيش

IQNA

قرآنی فلموں كی دوسری بين الاقوامی نمائيش

اعزازی نامہ نگار/سكينہ قديمی: تہران میں ۲۶ نومبر سے ۲۸ نومبرتك شارٹ اور طويل قرآنی فلموں كادوسرا بين الاقوامی فيسٹيول منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كےاعزازی نامہ نگار نے اس فيسٹيول كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس فيسٹيول كے انعقاد كا مقصد، قرآنی تعليمات اور احكام كے بارے میں سينما كی آگاہی میں اضافہ، قرآنی ثقافت كی ترويج كے لئے فنكار جوانوں كی تربيت، قرآن كريم كے سبق آموز نكات اور داستانوں كے بارے میں علمی ريسرچ كے ساتھ ساتھ قرآن كريم كی مذہبی اور دينی حكايتوں كے بارے میں فلم بنانا ہے۔
اس فيسٹيول میں شركت كرنے كے شائقين سائٹ www.iqffelc.com كی طرف رجوع كر سكتے ہیں۔
470362