كرغستان كے دارالحكومت میں دو عظيم مساجد كا افتتاح

IQNA

كرغستان كے دارالحكومت میں دو عظيم مساجد كا افتتاح

سياسی وسماجی گروپ: كرغستان كے دارالحكومت بيشكك میں دو بہت بڑی مساجد كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ كرغستان كے دارالحكومت بيشكك كے "كاك ۔ جار" اور "وايينا۔آنتانوفقا" علاقوں میں دو بہت بڑی مساجد كا افتتاح ہوا ہے۔
ان مساجد كی افتتاحی تقريب میں جمہوریہ كرغستان كے مفتی اعظم اور اس ملك كے معروف علماء كی انجمن كےاراكين نے شركت كی ہے۔
قابل ذكر ہے كہ جمہوریہ كرغستان میں اسلامی مراكز كی تعمير اور دينی نگاہ ركھنے والوں كی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے جبكہ كرغستان كی حكومت نے مسلمان علماء اور مبلغين كی سرگرميوں پر كڑی نظر ركھی ہوئی ہے۔
470780