بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ سيد محمد حسين فضل اللہ نے ۲۸ ستمبر كو طرابلس كے اسلامی و تربيتی دفتر كے عہديداروں كے ايك گروپ سے ملاقات كے دوران عالم اسلام كے حالات اور امت اسلام كو درپيش مسائل بالخصوص مسجد الاقصی پر حالیہ اسرائيلی مظالم پر بحث وگفتگو كی ہے۔
علامہ فضل اللہ نے كہا ہے كہ امت اسلام پر مختلف طريقوں سے حملے كیے جا رہے ہیں جبكہ عالم اسلام كے اندر چھوٹے چھوٹے مسائل پر اختلافات پائے جاتے ہیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ امت اسلام میں اختلافات ايجاد كرنے والے عناصر عرب دنيا اور اسلام سے دشمنی كا ارتكاب كر رہے ہیں اور اس قسم كے اقدامات مسلمانوں كے نقصان میں ہیں۔
علامہ فضل اللہ نے تمام مسلمانوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ قدس اور مسجد الاقصی كی حمايت میں اٹھ كھڑے ہوں اور امت اسلام میں موجود اختلافات كو ختم كرنے ، قدس اور فلسطين میں موجود عيسائيوں اور مسلمانون كے مقدس مقامات كے دفاع كے لئے اپنی آواز كو بلند كریں۔ انہون نے مزيد كہا ہے كہ اس وقت مسجد الاقصی سے زيادہ كوئی مسئلہ اہم نہیں ہے لہذا تمام مسلمانوں كو متحد ہو كر مسجد الاقصی كی حمايت كرنا چاہیے۔
471440