بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق مالك شعار نے كہا ہے كہ مسجد الاقصی میں اسرائيلی حكومت كا یہ اقدام كوئی نئی بات نہیں ہے بلكہ اس كو آگ لگانے كے واقعات كوچاليس سال گزرچكے ہیں اور ابھی تك صہيونی حكومت اس كو منہدم كرنے كے درپے ہے۔
مفتی طرابلس نے مزيد كہا ہے كہ مسجد الاقصی پر ہونے والے اسرائيلی مظالم كسی پر چھپے ہوئے نہیں ہیں لہذا عرب ليگ اور oic كو ايك ہنگامی اجلاس بلاكر اسرائيلی مظالم كو روكنے كے طريقوں پر غور كرنا چاہیے اور اس بارے میں كوئی حتمی فيصلہ كرنا چاہیے۔
انہوں نے تحريك فتح اور حماس سے اپيل كی ہے كہ ان سخت حالات میں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت كو قائم ركھیں اور جان لينا چاہیے كہ دشمن ان اختلافات سے سوء استفادہ كرتے ہوئے اپنے نا پاك عزائم كی تكميل كی كوشش كرے گا۔ انہوں نے آخر میں كہا كہ اقوام متحدہ اور سلامتی كونسل جيسے ادارے اسرائيلی مظالم پر خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں واضح رہے كہ امريكہ بھی اسرائيلی مظالم میں برابر كا شريك ہے۔
471389