بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے ۲۹ ستمبر كو اپنے درس اخلاق میں كہا ہے كہ صہيونی حكومت نے فلسطين كے تمام عيسائی اور اسلامی مقدس مقامات كو منہدم كرنے كا پروگرام بنا ركھا ہے اور مسلمان اور عيسائی ان مقدس مقامات كے دفاع میں مارے جا رہے ہیں۔
آيت اللہ قبلان نےمزيد كہا ہے كہ صہيونی حكومت عربوں اور فلسطينيوں كے لئے شر اور بدی كا عنصر ہے جو شدت پسند یہوديوں سے استفادہ كرتے ہوئے مسجد الاقصی اور فلسطين كےديگر مقدس مقامات پر حملے كروا رہی ہے جبكہ عالمی برادری اور مغربی تنظيموں نے چپ سادھ ركھی ہے۔
انہوں نےمزيد كہا كہ اب ہم مسلمانوں كی یہ ذمہ داری ہے كہ مساجد، كليساوں اور مقدس مقامات پر اسرائيلی حملوں كے مقابلے میں استقامت كا مظاہرہ كریں۔
انہوں نے آخر میں كہا ہے كہ فلسطين كے مقدس مقامات كو منہدم كرنے كے مقابلے میں سستی اور غفلت جائز نہیں ہے بلكہ تمام عرب عوام اور مسلمانوں كو فلسطين كے اسلامی اور عيسائی مقدس مقامات كا دفاع كرنا چاہیے۔
471941