بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" نے صدارتی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ ڈاكٹر محمود احمدی نژاد نے ۲۹ ستمبر بروز منگل كی عصر كو عراقی پارليمنٹ كے اسپيكر سے ملاقات كے دوران ايران اور عراق كے مشتركہ مفادات كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران،عراق كی سربلندی، امن وامان اور وحدت كو اپنے لئے امن جانتا ہے ايران اور عراق كی ترقی كاآپس میں چولی دامن كا ساتھ ہے۔
احمدی نژاد نے مزيد كہا كہ سو سال سے زائد عرصہ سے دشمن اس خطے میں اسلامی ملتوں كے درميان اختلافات اور تفرقہ ايجاد كرنے كے درپے ہے اور اس نے صہيونی حكومت كی تشكيل كر كے علاقے كی عوام اور حكومت كے خلاف سازش كا جال بچھا ركھا ہے اس لئے علاقے كےتمام ممالك كی ذمہ داری بنتی ہے كہ وہ دشمن كی سازشوں كو ناكام بنا دیں۔ انہوں نے مزيد كہا كہ اس وقت ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد و وحدت ايجاد كر كے كفرواستكبار كا مقابلہ كرنا چاہیے۔ احمدی نژاد نے آخر میں كہاہے كہ اس وقت خدا كے فضل وكرم سے مختلف ممالك كے استقلال كا ايك تاريخی موقع ہے لہذا اس موقع سے بھرپور استفادہ كرتے ہوئے استكبار اور صہيونی حكومت كی كمزوريوں كو آشكار كرنا چاہیے۔
471858