بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی نے اقوام متحدہ سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ جنگی جرائم میں ملوث اسرائيلی حكام كو جنگی جرائم كيعدالت میں پيش كرے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اگرچہ اس رپورٹ میں اسرائيلی مظالم كے بہت تھوڑے سے حصہ كو پيش كيا گيا ہے ليكن یہ رپورٹ اس بات كی گواہ ہے كہ صہيونی حكومت نے فلسطين كی مظلوم عوام پر بے پناہ ظلم ڈھائے ہیں حتی كہ ہسپتالوں اور مساجد كو بھی تباہ وبرباد كر ديا ہے۔
لاريجانی نے مزيد كہا كہ اب وقت آ گيا ہے كہ اقوام متحدہ ہيومن رائٹس كی رپورٹ كی تائيد كرتے ہوئے صہيونی حكام كو جنگی جرائم كی عدالت كے كٹہرے میں كھڑا كرے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ گزشتہ دنوں اسرائيلی فوجيوں نے مسجد الاقصی میں داخل ہو كر مسلمانوں كا قتل عام كيا ہے اور مسجد الاقصی كی توہين كی ہے۔
472027