قرآن كريم كی سينكڑوں آيات میں مہدويت كا موضوع بيان ہوا ہے: مركز تخصصی مہدويت كے سربراہ

IQNA

قرآن كريم كی سينكڑوں آيات میں مہدويت كا موضوع بيان ہوا ہے: مركز تخصصی مہدويت كے سربراہ

فكرونظرگروپ: مہدويت ايك ايسا موضوع ہے جس كے بارے میں سينكڑوں قرآنی آيات جھلك رہی ہیں البتہ یہ موضوع فقط ان آيات كو شامل نہیں ہے جو تاويل كے ذريعے مسئلہ مہدويت كو بيان كرتی ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمين "كلباسی" نے ۳۰ ستمبر كو مركز تخصصی مہدويت قم كے تعليمی سال كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مركز ہر سال ۳۰ سے ۳۵ افراد كو قبول كرتا ہے ليكن اس سال بہت زيادہ شركت كی وجہ سے اس نے ۷۰ افراد كو قبول كيا ہے۔ كلباسی نے مزيد كہا ہے كہ اس ادارے كا ہدف فقط تعليم دينا نہیں ہے بلكہ اس كا اصلی ہدف تبليغ ہے اور اس مركز كے وجود میں آنے كا مقصد مہدويت كے بارے میں مبلغين كی تربيت كرنا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہے كہ گزشتہ سال اس مركز كی طرف سے ۱۰۰ مبلغين تبليغ كے لئے گئے ہیں۔
كلباسی نے مزيد كہا ہے كہ مہدويت ايك ايسا موضوع ہے كہ جس كے بارے میں قرآن كريم كی سينكڑوں آيات جھلك رہی ہیں۔
472369