مسجد الاقصی كے مسئلہ كو بين الاقوامی اداروں میں اٹھانا چاہیے: آيت اللہ قبلان

IQNA

مسجد الاقصی كے مسئلہ كو بين الاقوامی اداروں میں اٹھانا چاہیے: آيت اللہ قبلان

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے قدس كے مسئلہ كے بارے میں سستی كرنے كو ناجائز قرار ديتے ہوئے كہا ہے كہ مسجد الاقصی كے مسئلہ كو سلامتی كونسل،اقوام متحدہ، عرب ليگ اور آيسسكو جيسے بين الاقوامی اداروں میں اٹھانا چاہیے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق آيت اللہ عبدالامير قبلان نے يكم اكتوبر كو اپنے درس اخلاق میں كہا ہے كہ مسلمانوں كو اپنے قبلہ اول كو نجات دينی چاہیے كيونكہ شدت پسند صہيونی مختلف بہانوں اور طريقوں سے اس مقدس مقام میں داخل ہونے كی كوشش كر رہے ہیں۔
انہوں نے تمام مقدس مقامات كی حمايت كے لئے مسلمانوں اور عربوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ عبادت كے مقامات پر حملہ كرنا كسی بھی صورت میں جائز نہیں ہے اور تمام مسلمانوں اور عيسائيوں كو ان مقدس مقامات كی حفاظت كے لئے تيار رہنا چاہیے۔
آيت اللہ قبلان نے لبنان كے موجودہ حالات كے باے میں گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ ہمیں لبنانی شہری ہونے كے عنوان سےاس ملك كی حفاظت كے لئے ايك دوسرے سے تعاون كرنا چاہیے۔
472710