ملت فلسطين كے حقوق كا دفاع ايك انسانی فريضہ ہے: انجمن احزاب لبنان

IQNA

ملت فلسطين كے حقوق كا دفاع ايك انسانی فريضہ ہے: انجمن احزاب لبنان

فكرونظر گروپ: لبنان كی مختلف پارٹيوں كی انجمن نے يكم اكتوبر كو اپنے ايك بيانیے میں قدس شريف كے مقدس مقامات كو درپيش خطروں كی طرف اشارہ كرتے ہوئے ملت فلسطين كے حقوق كے دفاع كو ايك انسانی فريضہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنان كی مختلف جماعتوں كی انجمن كی ايك مشتركہ نشست میں شريك افراد نے موجودہ سياسی مسائل كے بارے میں بحث وگفتگو كی ۔ ياد رہے كہ یہ نشست بيروت كے علاقے "روشہ" میں منعقد ہوئی ہے۔
اس انجمن كے بيانیے میں آيا ہے كہ اس شہر كے حقيقی تشخص كو ختم كرنے اور یہودی بستيوں كی تعمير كے نتيجے میں شہر قدس كو ان عظيم خطروں كاسامنا كرنا پڑ رہا ہے۔
اس بيانیے میں مزيد آيا ہے كہ ملت فلسطين كے سماجی اور انسانی حقوق كا دفاع كرنا تمام انسانوں كا قومی اور انسانی فريضہ ہے لہذا اس مسئلہ كو ترجيحی بنيادوں پر حل كرنا چاہیے كيونكہ مضبوط موقف كے ذريعے ہی فلسطين كی مظلوم عوام كو ان كے حقوق دلوائے جا سكتے ہیں۔
472727