بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ اردن نے اردنی روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ یہ اجتماع امان كے علاقے "شميسانی" میں اردن كی تحريك عمل اسلامی كے مركزی دفتر كے سامنے منعقد ہوا ہے۔
اردن كی اس تحريك كے اراكين نے اس سے قبل بھی شدت پسند یہوديوں كے ہاتھوں مسجد الاقصی كی بے حرمتی پر رد عمل ظاہر كرتے ہوئے اس حكومت سے عربی ممالك كے سياسی بائيكاٹ كا مطالبہ كيا ہے۔
اس تحريك كے اراكين نے مسجد الاقصی میں فلسطينی شہريوں پر شدت پسند یہوديوں كے حالیہ حملے كی بھرپور مذمت كرتے ہوئے كہا ہے كہ شدت پسند یہوديوں نے صہيونی حكومت كے فوجيوں كے ساتھ مل كر فلسطين كے مظلوم اور نہتے شہريوں پر ظلم كيا ہے۔
472761