تركی میں "شيعہ تحقيقاتی مركز" كا افتتاح

IQNA

تركی میں "شيعہ تحقيقاتی مركز" كا افتتاح

فكرونظرگروپ: تركی كے شيعوں كی كوششوں اور اس ملك كی ہائير ايجوكيشن كے تعاون سے تونسلی "tunceli" يونيورسٹی میں عنقريب "شيعہ تحقيقاتی مركز" كا افتتاح ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ تركی نے "zeynebiye" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ يونيورسٹی كے اس سنٹر میں مكتب تشيع سے مربوط موضوعات اور غير شيعہ ممالك میں اس مسلك سے تعلق ركھنے والے افراد كو درپيش مسائل پر بحث وگفتگو كی جائے گی۔
تونسلی يونيورسٹی كے وائس چانسلر "درمس بوزٹوگ" نے اس سنٹر كی افتتاحی تقريب كے حوالے سے پريس كانفرنس سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ یہ مركز تونسلی يونيورسٹی كے ادبيات كالج كے شعبہ انسانی علوم میں اپنی سرگرميوں كا آغاز كرے گا۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس سنٹر كی ذمہ داريوں میں سے ايك شيعہ مسلك سے مربوط آثار كی حفاظت اور ان كی تعميرومرمت كرنا ہے كيونكہ ان میں سے اكثر آثار تحريری صورت میں نہیں ہیں لہذا ان كے گم ہونے كے خطرے كے پيش نظر انہیں تحريری صورت میں لكھ كر محفوظ كيا جائيگا۔
472769