امريكہ اور عالم اسلام كے درميان كشيدگی میں اضافہ ہوا ہے: احسان اوغلو

IQNA

امريكہ اور عالم اسلام كے درميان كشيدگی میں اضافہ ہوا ہے: احسان اوغلو

سياسی وسماجی گروپ: oic كے سيكریٹری جنرل احسان اوغلو نے اپنی گفتگو میں كہا ہے كہ عراق اور افغانستان میں امريكی جنگوں كی وجہ سے امريكا اور عالم اسلام كے درميان كشيدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی"ايكنا" شعبہ تركی نے oic كی سائٹ كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ كہ oic كے سيكریٹری جنرل اكمل احسان اوغلو نے واشنگٹن میں امريكی تحقيقاتی سنٹر میں گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ امريكہ اور عالم اسلام كے درميان تعلقات كو بہتر بنانے كے لئے طرفين كو اپنے شكوك و شبہات كو برطرف كرنا چاہیے اور عالم اسلام اور امريكہ كے مابين پائی جانے والی منفی سوچوں كو ختم كرنا چاہیے۔
Oic كے سيكرٹری جنرل نے مزيد كہا ہے كہ عراق اور افغانستان میں حالیہ امريكی جنگوں كی وجہ سےامريكہ اور عالم اسلام كے درميان كشيدگی میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا ہےكہ صہيونی حكومت كے بارے میں جانبدارانہ پاليسی اور اس غاصب حكومت كے اہداف كو پورا كرنے كی كوشش كی وجہ سے عالم اسلام میں امريكہ كے بارے میں سخت تشويش پائی جاتی ہے جو ان كے تعلقات میں بگاڑ كا سبب ہے۔
472771