ايران میں روسی پيش نمازوں كی دينی تربيت كا اہتمام

IQNA

ايران میں روسی پيش نمازوں كی دينی تربيت كا اہتمام

سياسی وسماجی گروپ:جامعۃ المصطفی العالمیہ كے سرپرست نے روسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ سے ملاقات میں كہا ہے كہ یہ مركز روسی پيش نمازوں كی دينی تربيت كے لئے ايران كے شہر "قم" میں شارٹ كورس كے انعقاد كے لئے آمادہ ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جامعۃ المصطفی العالمیہ "انٹرنيشنل المصطفی اسلامك يونيورسٹی" كے سرپرست "حجت الاسلام والمسلمين اعرافی" نےروسی مفتيوں كی كونسل كے سربراہ سے ملاقات میں اس اسلامی مركز كی كاركردگی رپورٹ پيش كی انہوں نے كہا كہ اس اسلامی مركز میں اس وقت دنيا كے ۱۰۰ ممالك سے ۲۰ ہزار طلباء دينی تعليم حاصل كر رہے ہیں اور برطانیہ اور انڈونيشيا میں اس يونيورسٹی كے شعبہ جات بھی موجود ہیں۔
472661