قم میں ايك دفعہ پھر آيت اللہ مصباح يزدی كے درس اخلاق كا آغاز

IQNA

قم میں ايك دفعہ پھر آيت اللہ مصباح يزدی كے درس اخلاق كا آغاز

فكرونظر گروپ: نئے تعليمی سال كے آغاز كے ساتھ ہی قم میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر میں آيت اللہ مصباح يزدی كے درس اخلاق كا سلسلہ بھی شروع ہونے والا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق امام خمينی تعليمی وتحقيقاتی انسٹیٹيوٹ كے سرپرست آيت اللہ مصباح يزدی كلام اميرالمؤمنين كی روشنی میں شيعوں كے اوصاف بيان كریں گے ان كی گفتگو كا محور روايت "نوف بكالی" ہو گا۔
آيت اللہ مصباح يزدی كا یہ درس اخلاق گزشتہ سالوں كی طرح اس سال بھی ہر بدھ كو نماز مغرب و عشاء كے بعد شہر قم میں قائد انقلاب اسلامی كے دفتر میں ہوا كرے گا۔
ياد رہے كہ اس درس كا آغاز ۸ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو ہو گا زندگی كے تمام شعبوں سے تعلق ركھنے والے افراد اس درس میں شركت كر سكتے ہیں۔
473953