تھائی لينڈ میں ايك مسجد كا افتتاح

IQNA

تھائی لينڈ میں ايك مسجد كا افتتاح

سماجی گروپ: تھائی لينڈ كے جنوب میں حكومت كويت كے تعاون سے ايك مسجد كا افتتاح ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے كويت كی خبررساں ايجنسی "كونا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ تھائی لينڈ میں كويت كے كلچرل سنٹر كے انچارج "عيادہ السعيدی" نے خبر دی ہے كہ اس مسجد كی افتتاحی تقريب میں كويت كے وزير اوقاف ومذہبی امور "راشد الحماد" نے شركت كی۔
ياد رہے كہ كويت كی وزارت اوقاف عنقريب تھائی لينڈ كی جنوبی رياست "يالا" میں واقع اسلامی يونيورسٹی میں بھی ايك مسجد تعمير كرے گی۔
474597