IQNA

سياسی وسماجی گروپ: گزشتہ روز ۱۳۰ اردنی وكلاء نے اس ملك كے دارالحكومت "امان" میں اسرائيلی افواج كی طرف سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرہ كيا۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ مظاہرين نے اسرائيل كا جھنڈا نذرآتش كر كے اور اسرائيلی جارحيت كے خلاف نعرے لگا كر اسرائيل كے غير انسانی اقدامات سے نفرت كا اظہار كيا ہے۔
اردنی وكلاء نے اس مظاہرے كے اختتام پر عرب ممالك سے مطالبہ كيا كہ وہ مسجد الاقصی كو غاصب صہيونيوں كے قبضے سے نجات دیں۔
ياد رہے كہ گزشتہ روز اردن يونيورسٹی كے سينكڑوں طلباء نے بھی يونيورسٹی سے باہر جمع ہو كر فلسطين اور شہر قدس میں اسرائيلی جرائم كے خلاف نعرے لگا كر ان جرائم پر اپنے غم وغصے كا اظہار۔
474935