بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز ايرانی پارليمنٹ كے اجلاس كے اختتام پر جو بيانیہ صادر ہوا ان كا مكمل مضمون اس طرح ہے۔
ہم ايرانی پارليمنٹ كے نمائندے شدت پسند اسرائيلی افواج كی طرف سے فلسطين كے مقدس مقامات اور مسجد الاقصی كی بے حرمتی نيز فلسطينی نمازيوں پر حملے كی مذمت كرتےہوئے صہيونيوں كو خبردار كرتے ہیں كہ اس قسم كے غير قانونی اقدامات كے انتہائی برے نتائج مرتب ہوں گے۔ ہم ان اقدامات كے مقابلے میں اسلامی اورعربی ممالك كی طرف سے سرد مہری پر افسوس كا اظہار كرتے ہوئے اسلامی ممالك كے مشتركہ پارليمانی اجلاس كا مطالبہ كرتے ہیں اور ہم سياسی شخصيات سے درخواست كرتے ہیں كہ وہ اسرائيلی جارحيت كو روكنے كے لئے اپنا كردار ادا كریں۔
475670