بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كی خبررساں ايجنسی "پترا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اردن كے حقوق بشر كميشن نے اپنے بيانیے میں مسجد الاقصی پر حملے اور مسجد الاقصی میں مسلمانوں كے داخلے پر پابندی پر شدت پسند یہوديوں كی مذمت كی۔
اردن كے حقوق بشر كميشن نے اپنے اس بيانیے كے اختتام پر اسرائيلی جارحيت كے مقابلے میں پاليسی وضع كرنے كے لئے عرب ليگ كے خصوصی اجلاس كا مطالبہ كيا ہے۔
ياد رہے كہ ۴ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو غاصب صہيونيوں نے مسجد الاقصی كا مكمل محاصرہ كر ليا تھا جو اب تك جاری ہے۔
475845