اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی صربیہ میں ايرانی سفارت خانے كے كاركنوں سے ملاقات

IQNA

اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ كی صربیہ میں ايرانی سفارت خانے كے كاركنوں سے ملاقات

سياسی وسماجی گروپ: ۶ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ جناب "مہدی مصطفوی" نے صربیہ میں ايرانی سفارت خانے كے كاركنوں سے ملاقات كی۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق ايرانی صدر كے مشير اور اسلامی ثقافت وروابط آرگنائزيشن كے سربراہ "مہدی مصطفوی" نے صربیہ میں ايرانی سفارت خانے كے كاركنوں سے گفتگو كرتے ہوئے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام كو عوام كی پشت پناہی حاصل ہے۔
انہوں نے كہا كہ اسلام كی نظر میں ولايت صرف خدا كو حاصل ہے ليكن خدا كے ارادے سے یہ ولايت پيغمبر اكرم(ص) آئمہ اطہار(ع) اور ان كے بعد جامع الشرائط فقیہہ تك پہنچی ہے درحقيقت یہ ولايت الہی قوانين كے اجراء كے لئے ہے۔
انہوں نے كہا كہ حضرت آيت اللہ العظمی خامنہ ای دنيا كے سچے ترين اور ذہين ترين رہنما ہیں۔
انہوں نے كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے نظام كو لوگوں كی پشت پناہی حاصل ہے اور اسلامی جمہوریہ ايران كی حكومت پيغمبر اسلام(ص) اور اميرالمؤمنين (ع) كی حكومت كا تسلسل ہے۔
475776