ہندوستان میں حج كے موضوع پر انٹرنيشنل سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں حج كے موضوع پر انٹرنيشنل سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: رواں ماہ كی ۱۰ اور ۱۱ تاريخ كو ہندوستان كے دارالحكومت نيو دہلی میں حج كے موضوع پر انٹرنيشنل سيمينار كا انعقاد ہو گا اس سيمينار كا اہتمام ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر اور ہندوستان كی حج كمیٹی نے باہمی تعاون سے كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں ہندوستان كے وزير مذہبی امور "سلمان خورشيد" تہران كے امام جمعہ "آيت اللہ امامی كاشانی" ہندوستان میں ايرانی سفير "نبی زادہ" ہندوستان میں سعودی عرب كے سفير "فيصل حسن تراد" ہندوستان كی حج كمیٹی كے سربراہ "محمد اويس" نيو دہلی میں ايرانی كلچرل سنٹر كے انچارج "كريم نجفی" اور علمی، ثقافتی اور مذہبی شخصيات نے شركت كی۔
ياد رہے كہ اس دو روزہ سيمينار میں ہندوستان، ايران، بنگلہ ديش، انڈونيشيا، ملائيشيا، تھائی لينڈ اور پاكستان كے ۴۰ محققين اور دانشوروں نےتقارير كیں اور مقالہ جات پيش كیے۔
475203