اردن كی اسلامی جماعتوں كا قدس كے دفاع كے لئے سنجيدہ اقدام كا مطالبہ

IQNA

اردن كی اسلامی جماعتوں كا قدس كے دفاع كے لئے سنجيدہ اقدام كا مطالبہ

سياسی وسماجی گروپ: اردن كی اسلامی جماعتوں نے مسجد الاقصی میں اسرائيلی جارحيت كی مذمت كرتے ہوئے مسلم حكمرانوں سے درخواست كی ہے كہ وہ قدس كے دفاع كے لئے زيادہ سنجيدہ قسم كے اقدامات كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جمعيت اخواج المسلمين اور حزب عمل اسلامی (اردن) نے ۸ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو ملت فلسطين سے اظہار يكجہتی كے لئے ايك نمائش كا انعقاد كيا تھا۔
جس كے ذريعے مسجد الاقصی میں صہيونيوں كے حملوں كو روكنے كے لئے مسلمان حكمرانوں سے عملی اقدامات كا مطالبہ كيا گيا۔
476221