عرب ليگ نے قدس كے محاصرے كے خاتمے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا ہے۔

IQNA

عرب ليگ نے قدس كے محاصرے كے خاتمے اور اس سلسلے میں اقوام متحدہ كے ہنگامی اجلاس كا مطالبہ كيا ہے۔

سياسی وسماجی گروپ: عرب ليگ كے نمائندگان نے قاہرہ میں اپنے ہنگامی اجلاس میں بيت المقدس اور مسجد الاقصی كے اسرائيلی محاصرے كی مذمت كرتے ہوئے اس كے فوری خاتمے كا مطالبہ كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے شام كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ عرب ليگ كے مستقل نمائندگان كا ايك ہنگامی اجلاس ۸ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو مصر كے دارالحكومت قاہرہ میں منعقد ہوا یہ اجلاس شام كی سربراہی میں منعقد ہوا اجلاس میں بيت المقدس پر اسرائيلی جارحيت اور مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے متعلق گفتگو ہوئی۔
عرب ليگ میں شام كے مستقل نمائندہ "يوسف احمد" نے اس اجلاس میں تقرير كرتے ہوئے كہا كہ بيت المقدس میں فلسطينيوں كے ساتھ جو سلوك روا ركھا جا رہا ہے وہ اسرائيل كی سياست كا حصہ ہے اور اب نوبت یہاں تك پہنچ گئی ہے كہ شدت پسند یہودی مسجد الاقصی كی نابودی اور بيت المقدس میں عربی اور اسلامی تشخص كے خاتمے كی بات كر رہے ہیں۔
476233