IQNA

سياسی وسماجی گروپ: علامہ محمد حسين فضل اللہ نے اپنے ايك بيان میں مسجد الاقصی كے محاصرے كو اس مسجد پر صہيونی قبضے كا مقدمہ قرار ديا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق گزشتہ روز بيروت میں نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے علامہ فضل اللہ نے كہا كہ صہيونی مسجد الاقصی كے محاصرے كے ذريعے اس مقدس مقام كو مكمل طور پر اپنے كنٹرول میں لينا چاہتے ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ ان تمام اقدامات میں امريكہ اسرائيل كی پشت پناہی كر رہا ہے اور مسلمانوں كو امريكہ كے فريب میں نہیں آنا چاہیے كيونكہ امريكہ كی موجودہ حكومت نے مسلمانوں سے "صلح" كا جو ڈونگ رچايا ہے اس كی كوئی حقيقت نہیں ہے بلكہ یہ مسلمانوں كو دھوكہ اور فريب دينے كے لئے ہے۔
476487