اسرائيل كا مسلمانوں كے قبلہ اول پر حملہ كرنے كا مقصد اسلام كو نابود كرنا ہے

IQNA

اسرائيل كا مسلمانوں كے قبلہ اول پر حملہ كرنے كا مقصد اسلام كو نابود كرنا ہے

سياسی وسماجی گروپ: اسرائيل كا مسلمانوں كے قبلہ اول پر حملے كا مقصد اسلام كو نابود كرنا ہے اور اب وہ وقت آ پہنچا ہے كہ اسلامی اور عرب دنيا ميدان عمل میں آئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تويسركان كے امام جمعہ حجت الاسلام "محمد علی ارزندہ" نے گزشتہ روز نماز جمعہ كے خطبوں سے خطاب كرتے ہوئے كہا كہ غاصب اسرائيل مسجد الاقصی میں اپنے جرائم میں ہر روز اضافہ كر رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اقوام متحدہ، سلامتی كونسل اور عرب سربراہان مملكت اسرائيلی جرائم پر خاموش ہیں ليكن اگر كوئی ايك اسرائيلی بھی گرفتار كيا جاتا ہے تو پوری دنيا سے آواز اٹھتی ہے انہوں نے كہا كہ جب تك دنيا میں اسرائيلی مظالم پر خاموشی رہے گی اسرائيل ہر قسم كے جرائم كا ارتكاب كرتا رہے گا اور ايك دن ايسا بھی آئے گا جب عرب ممالك تك بھی اسرائيلی جرائم پہنچ جائیں گے۔
476490