اردن میں "قدس" كی حمايت میں مظاہرے

IQNA

اردن میں "قدس" كی حمايت میں مظاہرے

سياسی وسماجی گروپ: ۹ اكتوبر ۲۰۰۹ء كو قدس میں اسرائيلی جارحيت كے خلاف اردن كے مختلف شہروں میں مظاہرے ہوئے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے اردن كے روزنامہ "الدستور" كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جمعہ كو نماز جمعہ كے بعد اردن شہر كے مختلف شہروں میں شدت پسند اسرائيليوں كی طرف سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كے خلاف مظاہرے ہوئے۔
اردن كے ائمہ جمعہ نے بھی نماز جمعہ كے خطبوں میں اسرائيلی شدت پسندوں كی طرف سے مسجد الاقصی كی بے حرمتی كی مذمت كرتے ہوئے اسلامی ممالك كے سربراہوں سے درخواست كی ہے كہ وہ مسجد الاقصی كے سلسلے میں اپنی اپنی ذمہ داريوں كو ادا كریں۔
476761