بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اسلامی تبليغاتی آرگنائزيشن صوبہ مركزی كے ثقافتی مشير حجۃ الاسلام "نعمت اللہ سرلكيان" نے شازند شہر كے ادارہ تبليغات اسلامی كے كاركنوں كے اجتماع سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس دور میں تبليغ كے بہت سے وسائل ايجاد ہو چكے ہیں لہذا ان وسائل سے استفادہ كر كے ثقافتی يلغار كا مقابلہ اور اہل بيت (ع) كی تعليمات كو عام كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اس ادارے كا سب سے مہم ترين ہدف جوان نسل كو جذب كرنے كے ساتھ ساتھ معاشرے میں دين اسلام كی ترويج اور معارف اہل بيت(ع) سے لوگوں كو آگاہ كرنا ہے۔
477245