آذربائيجان میں اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كے سيمينار كا انعقاد

IQNA

آذربائيجان میں اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كے سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: آذربائيجان كےشہر باكو میں ۱۳ سے ۱۵ اكتوبر تك اسلامی ممالك كے وزراء ثقافت كا چھٹا سيمينار منعقد ہو رہا ہے جس میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ شركت كر رہے ہیں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق جمہوریہ آذربائيجان میں یہ سيمينار اس لیے منعقد ہو رہا ہے كيونكہ باكو كو ۲۰۰۹ء كا عالمی اسلام كا ثقافتی دارالحكومت قرار ديا گيا ہے۔
اس سيمينار میں اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے سربراہ اور ايرانی صدر كے مشير " مہدی مصطفوی" خطاب كریں گے۔
اس سيمينار كے ساتھ ساتھ مختلف ثقافتی، ادبی فيسٹيولز اور علمی ثقافتی نشستوں كا بھی اہتمام كيا گيا ہے۔
477881