بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ افغانستان نے خبررساں ايجنسی صدائے افغان كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آپ كا لقب صادق ہے كيونكہ آپ نے كبھی سچ كے بغير كوئی بات نہیں كی۔ پيغمبر اكرم(ص) نے آپ كے بارے میں فرمايا كہ "آپ حق كا كلمہ اور نمائندہ صادق ہیں"۔
امام جعفرصادق علیہ السلام كا دور تاريخ اسلام كا طوفان ترين دور ہے جس میں مختلف فلاحی، فلسفی اور ديگر نظريات موجود میں آئے اور اگر اس دور میں تھوڑی سی بھی غفلت ہو جاتی تو اسلام ختم ہو جاتا۔ چھٹے امام نے اس بحرانی دور میں ايك طرف مسلمانوں كو بے دينی اور كفر سے نجات دی اور دوسری طرف اسلامی اصولوں اور معارف كو انحراف كے راستے سے سيدھے راستے پر لانے اور وقت كے خلفاء كی جانب سے دين كی غلط تفسير كو روكا۔
ان سخت حالات میں امام(ع) نے اسلامی معارف كو زندہ كيا اور ايك عظيم مكتب كی بنياد ركھی جس میں چارہزار شاگرد تعليم حاصل كرتے تھے۔
آخر كار منصور عباس نے امام صادق علیہ السلام كو زہر دے دی اور آپ كو مدينہ كے قبرستان بقيع میں سپردخاك كر ديا گيا۔
478484