فرينكفورٹ كی كتابوں كی نمائش میں كمپيوٹری تحقيقاتی علوم اسلام مركز كی تيار كردہ سافٹ ويئرز كی نمائش

IQNA

فرينكفورٹ كی كتابوں كی نمائش میں كمپيوٹری تحقيقاتی علوم اسلام مركز كی تيار كردہ سافٹ ويئرز كی نمائش

اعزازی نامہ نگار/اكبر پوست چيان: كمپيوٹری تحقيقاتی علوم اسلامی مركز نے مسلسل ساتویں سال بھی فرينكفورٹ كی كتابوں ۶۱ویں نمائش میں اسلامی معارف اور قرآنی علوم كے موضوعات پر اپنی تيار كردہ سافٹ ويئرز كو نمائش كے لیے پيش كيا ہے۔
كمپيوٹری تحقيقاتی علوم اسلامی مركز كے عہديدار "رضا آسيا بانی" نے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كے اعزازی نامہ نگار سے گفتگو كرتے ہوئے جرمنی كے شہر فرينكفورٹ كی كتابوں كی نمائش میں اس مركز كی مصنوعات كو پيش كرنے كی خبر دی ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ مركز ۱۹ویں مرتبہ جرمنی كی بين الاقوامی نمائش میں اپنی مصنوعات كو پيش كر رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ دنيا كی اس بين الاقوامی نمائش میں شركت كرنے سے دنيا كے ۱۰۰ سے زائد ممالك میں شركت كرنے اور اپنی مصنوعات كو تعارف كروانے كے مواقع فراہم ہوں گے۔
278254