IQNA

فكرونظرگروپ: لبنان كے اہل سنت مفتی محمد رشيد قبانی نے بيروت میں اسلامی مشورتی وفد سے ملاقات كے دوران مسئلہ قدس اور اس شہر كے مقدس مقامات كی عملی حمايت كرنے كے بارے میں تبادلہ خيال كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق قبانی نے تحريك حماس كے علی بركت، تحريك جہاد اسلامی كے ابوعماد الرفاعی اور لبنان كی جمعيت اسلامی كے حسين حمادہ اور عبداللہ بابتی سے ملاقات كرتے ہوئے قدس كے اسلامی اور عربی تشخص كے دفاع كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
بابتی نے ملاقات كے بعد نامہ نگاروں سے بات چيت كرتے ہوئے كہا كہ اس ملاقات میں مسجد الاقصی اور شہر قدس پر ڈھائے جانے والے اسرائيلی مظالم اور مسلمانوں اور عربوں كی زندگی میں اس مسئلہ كی اہميت پر گفتگو كی گئی ہے۔
478360