بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ جمہوریہ كرغستان كی رپورٹ كے مطابق جموریہ كرغستان كے قومی ٹی وی چينلز عنقريب اسلامی تعليمی پروگراموں كی نشريات كا آغاز كریں گے جن میں كرغستان كے علمائے دين شركت كریں گے۔
كرغستان كی سيكورٹی كونسل كے سربراہ ادا كان مادوماراف نے اس كے بارے میں كہا ہے كہ اس وقت ہمارے ٹی وی چينلز مغربی فلموں اور غير اخلاقی پروگراموں كو نشر كر كے ہمارے جوانوں كو منحرف كر رہے ہیں جبكہ ہمارا مقصد معاشرے كی اصلاح كرنا ہے بنابریں ہمیں ايسی فلموں اور پروگراموں كو نشر كرنا چاہیے جو جوان نسل كو اخلاقی فضائل سے مزين كریں۔
479164