مسلمانوں كے خلاف صہيونيوں كو جنگ پر اكسانے كی امريكی سياست جاری ہے: علامہ فضل اللہ

IQNA

مسلمانوں كے خلاف صہيونيوں كو جنگ پر اكسانے كی امريكی سياست جاری ہے: علامہ فضل اللہ

سياسی وسماجی گروپ: علامہ فضل اللہ نے صہيونی حكومت كے مظاہم پر امريكی حمايت كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا ہے كہ حكومت امريكہ خطے میں اپنی سياست كو جاری ركھتے ہوئے صہيونی حكومت كو عالم اسلام اور عرب ممالك كے خلاف جنگ كرنے كے لیے ابھار رہی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی 'ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے نماز جمعہ كے خطبوں میں كہا ہے كہ امريكہ خطے كے ممالك پر مزيد حملہ كرنے كے لیے اسرائيل كو اكسا رہا ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ امريكہ، اعراب اور مسلمانوں كے خلاف جنگ كو تيز كرنے كے لیے صہيونی حكومت كو اكسا رہا ہے جبكہ براك اوباما نے امن وامان اور صلح قائم كرنے كے لیے اپنی دو ايلچی روانہ كیے ہیں۔
479329