قرآن كريم میں ۴۰ سے زائد مرتبہ كلمہ "اسلام" استعمال ہوا ہے

IQNA

قرآن كريم میں ۴۰ سے زائد مرتبہ كلمہ "اسلام" استعمال ہوا ہے

فكرونظر گروپ: خداوند متعال ايك آيت میں فرماتا ہے: فاذا دخلتم بيوتا فسلموا علی انفسكم تحیہ من عنداللہ مباركۃ طيبۃ" يعنی جب گھر میں داخل ہو تو سلام كرو۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق مفسرين نے مذكورہ آيت كے بارے میں كہا ہے كہ اس آيت میں مومنين كو ايك دوسرے كے قائم مقام قرار ديا گيا ہے اور دوسروں كو سلام كرنا اپنے آپ كو سلام كرنا شمار ہوتا ہے۔ سلام اور سلامت كا ايك ہی معنی ہے يعنی خطرہ كی نفی شايد اس سلام كی ايك حكمت یہ ہو كہ ہر انسان كو ہميشہ اپنی زندگی میں مختلف قسموں كے خوف اور خطرات كا سامنا كرنا پڑتا ہے اور جب بھی كسی سے ملتا ہے تو چونكہ اسے ضرر پہنچنے كا احتمال ہوتا ہے لہذا وہ خوفزدہ ہے بنابریں ملاقات كرنے سے پہلی چيز اس پريشانی كو دور كرنا ہے يعنی انسان كو محسوس ہو كہ اس كيطرف سے اسے كوئی نقصان نہیں پہنچے گا ضرر اور نقصان كو دور كرنے سے زيادہ اور كوئی چيز اتنی اہم نہیں ہے۔
یہی وجہ ہے كہ سب سے پہلی ملاقات میں سب سے بہترين چيز یہ ہے كہ سلام كرنے كی مراعات كی جائے يعنی اسے یہ بتائے كہ ميری طرف سے تمہیں كوئی نقصان نہیں پہنچے گا۔
479648