بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تقريب مذاہب اسلامی كی ورلڈ اسمبلی كے سربراہ آيت اللہ تسخيری نے كابل میں امام جعفرصادق علیہ السلام كے علمی اور معنوی مقام كے موضوع پر منعقد ہونے والے سيمينار سے خطاب كرتے ہوئے كہا ہے كہ امام جعفرصادق علیہ السلام كی شخصيت اسلامی مذاہب كے تمام پيروكاروں كو اسلامی اہداف كے لیے تيار كر سكتی ہے۔ آيت اللہ تسخيری كے بقول امام صادق علیہ السلام كے شاگردوں میں سے مختلف مذاہب اور اديان كے افراد كے ہونے كی وجہ سے كہا جا سكتا ہے امت اسلامی كے مشتركہ نكات پر حركت كرنے كے لیے آنحضرت كی شخصيت ايك بہترين آئیڈيل ہے۔
انہوںنے مزيد كہا كہ اگر امت اسلامی اپنی معروف شخصيات كو پہچان لے تو در پيش تمام چيلنجز كا مقابلہ كرنے كی طاقت ركھتی ہے۔
479723