بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس سيمينار كی افتتاحی تقريب میں فلپائن میں ايرانی سفارت خانے كے سفير"علی مجتبی روز بھانی" مانيل كی خواتين يونيورسٹی كے عہديدار اور سربراہ يونيورسٹی كے پروفيسر فہلہ غروی، اسلامی ثقافت و روابط آرگنائزيشن كے شعبہ خواتين كی عہديدار معصومہ محمدی، انڈونيشيا، وينزويلا اور ميكيسكو كی سياسی شخصيات اور ديگر دانشوروں اور طلباء نے شركت كی ہے۔
ايرانی كلچر سنٹر كے دائريكٹر شہاب الدين دارانی نے اس سيمينار میں موجود حاضرين كا شكریہ ادا كيا ہے اس نشست میں مذكورہ موضوع پر ۱۱ مقالے پيش كرنے كے ساتھ ساتھ علمی تقارير بھی كی گئیں۔
479556