بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے وزارت خارجہ كے ادارہ مطبوعات اور اطلاعات كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے وزير خارجہ منوچھرمتكی نے گولڈسٹن كی رپورٹ كے بارے میں كہا ہے كہ اس رپورٹ میں غزہ كے ۲۰۰ مراكز پر جان بوجھ كر بمباری كی گئی ہے جس سے اس علاقے كے مظلوم لوگوں كی زندگی مختل ہو كر رہ گئی ہے اور یہ رپورٹ انسانيت كے خلاف جنگی جرائم كی ايك واضح سند ہے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ رپورٹ غزہ كے بچوں، عورتوں اور بوڑھے لوگوں پر اسرائيلی مظالم كا ايك بہت تھوڑا حصہ ہے درحالانكہ صہيونی حكومت نےاپنے وحشيانہ حملوں كے ذريعے اس علاقے كے مظلوم عوام كو بے پناہ مشكلات اور آلام سے دوچار كر ديا ہے۔
480109