بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق محمد رضا شيبانی نے محمد رشيد قبانی سے ملاقات كے دوران لبنان اور علاقے كے مسائل بالخصوص مسئلہ فلسطين كے بارے میں بحث و گفتگو كی ہے۔
ايرانی سفير نے اس ملاقات كے بعد نامہ نگاروں كے اجتماع سے كہا ہے كہ اس ملاقات میں دونوں ملكوں كے نمائندوں نے فلسطينی عوام پر اسرائيلی مظالم كے بارے میں تبادلہ خيال كيا گيا ہے۔
محمد رضا شيبانی نے اسرائيلی مظالم كے بارے میں گولڈ سٹن كی حالیہ رپورٹ كی طرف اشارہ كرتے ہوئے كہا كہ اس رپورٹ میں اسرائيلی مظالم كے بہت تھوڑے حصہ كو بيان كيا گيا ہے جبكہ اسرائيليوں كے مظالم اس سے كہیں زيادہ ہیں۔
انہوں نے مزيد كہا كہ علاقے كی عوام كی مشكلات اور مصيبتوں كا اصلی سبب صہيونی حكومت ہے۔
480736