دمشق میں "صہيونی بائيكاٹ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

دمشق میں "صہيونی بائيكاٹ" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

سياسی وسماجی گروپ: دمشق كے "شام" ہوٹل میں ۲۰ اكتوبر كو صہيونزم بائيكاٹ كے عربی ممالك كے علاقائی دفاتر كے رابطہ افسروں كا ۸۳واں سيمينار منعقد ہوا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ سوریہ نے اس ملك كی سركاری خبررساں ايجنسی "سانا" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس تين روزہ سيمينار كے شركاء نے صہيونی حكومت كے بائيكاٹ كرنے كے مسئلہ كو مزيد فعال بنانے كی ضرورت پر زور ديا ہے۔
اس كے علاوہ اس سيمينار میں صہيونی حكومت كے ساتھ معاملات انجام دينے والی كمپنيوں كے بائيكاٹ اور صہيونی حكومت سے تعلقات كو ختم كرنے والی كمپنيوں كے بائيكاٹ كو ختم كرنے كے بارے میں بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
481000