ہندوستان میں "تاج محل، انڈين اور ايرانی معماری كا شاہكار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

IQNA

ہندوستان میں "تاج محل، انڈين اور ايرانی معماری كا شاہكار" كے موضوع پر سيمينار كا انعقاد

فكرونظر گروپ: ہندوستان میں ايرانی كلچرل سنٹر كی كوشش اور انڈين مورخين كی كانفرنس اور اس ملك كی تاريخی تحقيقاتی كونسل كے تعاون سے ۲۳ اكتوبر كو دہلی يونيورسٹی میں "تاج محل، انڈين اور ايرانی معماری كا شاہكار" كے موضوع پر ايك سيمينار منعقد ہو رہا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق اس دو روزہ سيمينار میں تاج محل كی عمارت كی تعمير میں تاريخی اور آرٹ پہلوؤں كا جائزہ ليا جائے گا جو شاہ جہان اور ہندوستان كے گوركن شہنشاہيت كی يادگار ہے۔
اس دو روزہ سيمينار میں ۴۰ سے زائد انڈين، ايرانی اور ناجك محققين اور اساتذہ اپنے مقالے پيش كریں گے۔
تاج محل، ايرانی اور انڈين تہذيب كے گہرے تعلق كی ياد دلاتا ہے اور اس كے پتھروں پر ايرانی آرٹ اور فارسی زبان كے جلوے نماياں ہیں۔
480738