IQNA

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی شيعوں كے مرجع تقليد علامہ فضل اللہ نے اپنی گفتگو كے دوران اسلامی اور غير اسلامی تحريكوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دشمن كے خلاف جدوجہد میں ھراول دستے كا كام كریں۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق علامہ محمد حسين فضل اللہ نے اپنے ايك بيانیے میں امت اسلام كو درپيش مشكلات اور چيلنجز كا جائزہ ليتے ہوئے ان مشكلات كا مقابلہ كرنے كے لیے راہ حل پيش كيا ہے۔
اس بيانیے میں آيا ہے كہ مختلف چيلنجوں كا مقابلہ كرنے كے لیے گوشہ نشينی اختيار كرنا اور بيكار زندگی پر راضی رہنے كی وجہ سے ان درپيش مسائل كے مقابلے عالم اسلام اور عرب كمزور ہو جائیں گے اور بڑی طاقتوں كو حركت كرنے كا موقع مل جائے گا اسلامی اور غير اسلامی تحريكوں سے مطالبہ كيا ہے كہ وہ دشمن كے خلاف جدوجہد میں پيش پيش رہیں شيعہ اور سنی مسلمان جب تك اپنی بندوقوں كو صہيونی دشمن كيطرف تان كر ركھیں گے تو وہ كسی قسم كی غلطی نہیں كریں گے۔
انہوں نے مزيد كہا كہ مسلمانوں اور عربوں نے بين الاقوامی فيصلوں كے سامنے اپنے فيصلوں سے ہاتھ كھينچا ہوا ہے۔
جس كی وجہ سے دشمن كی جانب سے ہر روز دباؤ بڑھ رہا ہے۔
480702