خاندانی ثقافت كی اصلاح میں عورت كا كردار

IQNA

خاندانی ثقافت كی اصلاح میں عورت كا كردار

اعزازی نامہ نگار/محمود بابائی سواسری: قم میں ۱۸ اكتوبر كو "خاندانی ثقافت كی اصلاح میں عورت كے كردار" كے موضوع پر ايك علمی اور تحقيقی نشست منعقد ہوئی ہے جس میں اساتذہ، مبلغين، بغداد كی باقر العلوم يونيورسٹی كی طالبات نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے حوزہ نيوز سنٹر كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ اس نشست میں اساتذہ اور طالبات نے خاندانی ثقافت كی اصلاح، والدين اور اولاد كے درميان محبت والفت كی فضا قائم كرنے میں عورت كے كردار كا جائزہ ليا ہے۔
انٹرنيشنل المصطفی يونيورسٹی سے وابستہ "شارٹ كورس اور مطالعاتی واقع" انسٹیٹيوٹ كی كوششوں سے منعقد ہونے والی اس نشست میں خاندانی ثقافت كی اصلاح میں ضروری وسائل مہيا كرنے میں والدين كے كردار كا جائزہ ليا گيا جس میں اساتذہ اور طالبات نے اپنی نقطہ نظرات كی وضاحت كی۔
480511