امت اسلامی كے بارے میں سعودی عرب كی دوغلی پاليسی كے خلاف طلباء كا اجتماع

IQNA

امت اسلامی كے بارے میں سعودی عرب كی دوغلی پاليسی كے خلاف طلباء كا اجتماع

سياسی گروپ: طلباء تنظيموں نے ۲۰ اكتوبر كو امت اسلامی كے بارے میں سعودی حكومت كی دوغلی پاليسی پر اعتراض كرتے ہوئے تہران میں اس ملك كے سفارتخانے كے مقابلے میں اجتماع كيا ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" كی رپورٹ كے مطابق تحريك طلباء عالم اسلام كے ترجمان اسماعيل طھمورثی نے اس خبر كی وضاحت كرتے ہوئے كہا كہ مسلمانوں كے درميان اختلافات ايجاد كرنے میں امريكی اور برطانوی اہداف كو پایہ تكميل تك پہنچانے والی سعودی حكومت اور اس كے دست پروردہ وہابی دہشتگرد گروپوں كو اسلحہ كی فراہمی اور مالی امداد كے ذريعے ان كی حمايت كرتے ہیں۔
طھمورثی نے مزيد كہا كہ سعودی حكومت سے وابستہ وہابيوں نے اپنی دوغلی پاليسيوں كے ذريعے ايك طرف كو عربوں اور اسرائيل كےدرميان سياسی تعلقات كو بہتر بنانے كا منصوبہ بنا ركھا ہے اور دوسری طرف يمن كےمظلوم عوام كے قتل عام میں حصہ دار ہے۔
481409