نبیہ بری كا ايران میں ہونے والے دہشتگردی كے حملے میں شہيد ہونے والے افراد پر اظہار تعزيت

IQNA

نبیہ بری كا ايران میں ہونے والے دہشتگردی كے حملے میں شہيد ہونے والے افراد پر اظہار تعزيت

سياسی وسماجی گروپ: لبنانی پارليمنٹ كے اسپيكر نبیہ بری نے سيستان و بلوچستان كے حالیہ خودكش حملوں اور چند ايرانی عہديداروں اور اس علاقے كے بعض لوگوں كی شہادت پر ايرانی صدر كو اظہار تعزيت پيش كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق نبیہ بری نے صوبہ سيستان و بلوچستان كے شہر " سرباز' میں خودكش حملے میں عہديداروں كی شہادت پر ايرانی پارليمنٹ كے اسپيكر علی لاريجانی كو تعزيت پيش كی ہے۔
لبنانی شيعوں كی اعلی كونسل كے نائب صدر آيت اللہ قبلان نے بھی اپنے ايك پيغام میں دہشت گردی كے اس حملے پر اپنے ايك پيغام میں قائد انقلاب اسلامی حضرت آيت اللہ خامنہ ای اور ڈاكٹر محمود احمدی نژاد كو تعزيت پيش كی ہے۔
آيت اللہ قبلان نے مزيد كہا كہ اسلامی جمہوریہ ايران كے اتحاد و وحدت كے اجلاس میں ہونے والا یہ خودكش حملہ اس ملك كی استكبار مخالف جدوجہد میں ركاوٹ نہیں بنے گا۔
481273