قرآنی خبررساں ايجنسی كا وجود میڈيا كی دنيا میں چاشنی كا باعث ہے

IQNA

قرآنی خبررساں ايجنسی كا وجود میڈيا كی دنيا میں چاشنی كا باعث ہے

سماجی گروپ: تہران كی اسلامی كونسل كی ركن نے ملكی میڈيا كی فضا میں قرآنی خبررساں ايجنسی كے وجود كو چاشنی اور لطف اندوزی كا ذريعہ قرار ديا ہے۔
تہران كی اسلامی كونسل كی ركن پروين احمدی نژاد نے خبررساں ايجنسيوں اور مطبوعات كی سولہویں بين الاقوامی نمائش كا وزٹ كرتے ہوئے بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" سے گفتگو كرتے ہوئے كہا ہے كہ معنويت، لوگوں كی ايك حقيقی ضرورت ہے لہذا قرآنی مطالب كے ذريعے اس ضرورت كو پورا كيا جا سكتا ہے۔
انہوں نے مطبوعات میں قرآنی اور دينی اخبار كے بارے میں كہا ہے كہ مخصوص میڈيا میں قرآنی اخبار كا اضافہ باعث بنا ہے كہ اس كے حقيقی مخاطب قانع ہو جائیں جو كہ میڈيا كے ميدان میں ايك اچھی چيز ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو كے آخر میں ملك كے میڈيا كی فضا میں قرآنی خبررساں ايجنسی كے وجود كو لطف اندوزی كا ذريعہ قرار ديتے ہوئے اميد ظاہر كی كہ یہ خصوصی میڈيا ملك میں قرآنی ثقافت كی حاكميت میں بہت مفيد ہے۔
482157