IQNA

سياسی وسماجی گروپ: آذربائيجان كے دينی امور كی حكومت كمیٹی نے ۲۰ اكتوبر كو باكو میں تركوں كی مسجد كے بند ہونے والی خبر كی ترديد كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" نے خبررساں ايجنسی "ٹرينڈ نيوز" كے حوالے سے نقل كيا ہے كہ آذربائيجان كے دينی امور كی حكومتی كمیٹی كے شعبہ مطبوعات كے انچارج ياقوت علی اف نے خبررساں ايجنسی "ٹرينڈ نيوز" كو انٹرويو ديتے ہوئے كہا ہے كہ "مہدی آباد" كے علاقے میں واقع تركوں كی مسجد كے بند ہونے كے بارے میں نقل ہونے والی خبروں كی كوئی حيثيت نہیں ہے اور اس مسجد كو بند نہیں كيا گيا ہے۔
"مہدی آباد" علاقے كی دينی جمعيت كے سربراہ اسماعيل سليمان اف نے ان خبروں كی تصديق كرتے ہوئے كہا ہے كہ اس علاقے كے ميئر نے ۱۷ اكتوبر كو اس علاقے میں موجود تركوں كی مسجد كو بند كرنے كا عارضی دستور ديا تھا لہذا اس دن سے یہ مسجد بند پڑی ہے۔
482134