بيروت میں ائمہ مساجد كی نشست

IQNA

بيروت میں ائمہ مساجد كی نشست

فكرونظر گروپ: لبنان كے دارالحكومت بيروت كے ائمہ مساجد نے ۲۰ اكتوبر كو ايك نشست كا اہتمام كيا ہے جس میں اہل سنت كے مفتی محمد رشيد قبانی نے شركت كی ہے۔
بين الاقوامی قرآنی خبررساں ايجنسی "ايكنا" شعبہ لبنان كی رپورٹ كے مطابق بيروت كے دارالافتاء مقام پر منعقد ہونے والی اس نشست میں دارالافتاء كے سيكرٹری شيخ امين الكردی اور بيروت كے ادارہ اوقاف و اسلامی امور كے انچارج شيخ محمد جويدی نے شركت كی ہے۔
اس نشست میں خاندان اور معاشرے كی روز مرہ زندگی میں مساجد كے كردار، معاشرہ میں اس عبادی مكان كے كردار كی اہميت اور مسجد میں ائمہ جماعت كی ہفتہ وار نشستوں كی ضرورت پر زور جيسے موضوعات پر بحث و گفتگو كی گئی ہے۔
482034